شادی کے بعد عورت کی زندگی ختم نہیں ہوجاتی، اقرا عزیز

لاہور (شوبز ڈیسک)  معروف  اداکارہ اقرا عزیز نے کہا ہے کہ ہمیں لوگوں کے ذہن سے اس وہم کو نکالنا چاہئے کہ شادی کے بعد عورت کی زندگی ختم ہوجاتی ہے۔  ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی سے عورت کی زندگی ختم نہیں ہوجاتی بلکہ اس کی نئی زندگی شروع ہوتی ہے، نئے خواب اور نئے مقاصد ترتیب دیئے جاتے ہیں۔اقرا عزیز کا کہنا تھا کہ بچے کی پیدائش ان کا اپنا ذاتی انتخاب تھا اور وہ اس پر بہت خوش ہیں کیوں کہ انہیں اپنی زندگی کو بھی وقت دینے کا حق حاصل ہے۔

Comments are closed.