قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد یوسف کو پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔
محمد یوسف کا پہلا اسائنمنٹ 8 سے 17 دسمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہونے والا انڈر 19 ایشیاء کپ اور 13 جنوری سے 4 فروری تک سری لنکا میں ہونے والا انڈر 19 ورلڈ کپ ہو گا۔
محمد یوسف اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ کی ذمے داری نبھا چکے ہیں۔
اس حوالے سے محمد یوسف کا کہنا ہے کہ یہ ذمے داری سونپے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کا شکر گزار ہوں، یہ ذمے داری میرے لیے باعثِ اعزاز ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انڈر 19 ایشیاء کپ اور انڈر 19 ورلڈ کپ میں اپنی ذمے داری نبھانے کا منتظر ہوں، یہ دونوں ٹورنامنٹس کھلاڑیوں کے آگے بڑھنے کے لیے اہم ہیں اور اُمید ہے کہ ہم ان میں اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔
Comments are closed.