غزہ: الوفا اسپتال پر اسرائیلی فوج کا حملہ، ڈائریکٹر شہید

غزہ کے الوفا اسپتال پر اسرائیلی فوج نے حملہ کردیا، جس میں اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مدحت ماہسن شہید اور کئی افراد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کا غزہ کےالشفا اسپتال میں آپریشن جاری ہے، اسپتال خالی کرنے کے ایک گھنٹے کے الٹی میٹم کے بعد طبی عملے اور مریضوں کا انخلا شروع ہوگیا۔

نابلس اور خان یونس میں عمارتوں پر اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 31 فلسطینی شہید ہوگئے۔

7 اکتوبر سے اب تک مجموعی طور پر اموات کی تعداد 12 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

Comments are closed.