کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکار سید جبران نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ اپنی طلاق سے متعلق افواہوں کو سن کر ہنس پڑی تھیں۔
اپنے حالیہ پوڈ کاسٹ انٹرویو میں سالوں بعد سید جبران سے آج سے کچھ سال قبل طلاق سے متعلق افواہوں پر سوال کیا گیا۔ جس کا جوا ب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس وقت طلاق سے متعلق افواہیں پھیلیں تو اہلیہ حیران ہو گئی اور پھر ہنسنے لگیں کہ ہمارے بارے میں لوگ ایسی باتیں بھی کرتے ہیں۔اہلیہ کے اس قسم کے تاثرات پر میں نے کہا کہ ہنسو مت ، چپ کر جائو کیونکہ یہ ہنسنے کی نہیں پریشانی کی بات ہے۔واضح رہے کہ جب ان کی طلاق سے متعلق افواہیں سامنے آئیں تھیں تو اداکار سید جبران نے فورا سے ایک پیغام جاری کیا جس میں انکا کہنا تھا کہ یہ تمام خبریں سراسر جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔
			
				
Comments are closed.