نگراں وزیرِ خزانہ شمشاد اختر کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس جاری ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جا رہا ہے۔
262 ادویات کی ریٹیل قیمت میں اضافے سے متعلق سمری اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، ان ادویات کی قیمتوں میں 15 سے 125 فیصد تک اضافے کی منظوری کا امکان ہے۔
اس سے پہلے دو بار وزارتِ صحت اور ڈریپ کی سمری پر فیصلہ مؤخر ہو چکا ہے
نادرا کے لیے حکومتی ری لینڈنگ پالیسی میں رعایت کی سمری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
Comments are closed.