میرے پاس موٹر سائیکل نہیں ‘ شاہ رخ کا ٹام کروز جیسا اسٹنٹ کرنے پر جواب

ممبئی ( شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو مداح نے ٹام کروز کی طرح بائیک اسٹنٹ کرنے کا کہہ دیا۔  شاہ رخ خان نے  اپنی فلم ڈنکی کی ریلیز سے پہلے  ایک سیشن رکھا  جس میں  مداحوں نے ان سے سوالات کیے اور شاہ رخ خان نے ان کا دلچسپ انداز میں جواب دیا۔

ایک مداح نے ان سے ٹام کروز کی فلم مشن امپاسیبل کا بائیک والا اسٹنٹ کرنے کے بارے میں پوچھا، کیا آپ نے کبھی ٹام کروز کے مشن امپاسیبل کی طرح کچھ کرنے کا سوچا؟ تو شاہ رخ خان نے ڈنکی کے ہیش ٹیگ کے ساتھ سمجھداری کے ساتھ جواب دیا اور لکھا کہ میرے پاس موٹر سائیکل نہیں ہے یار۔

Comments are closed.