پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہنے والے آل راؤنڈر عماد وسیم کی ریٹائرمنٹ پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔
عماد وسیم کی ریٹائرمنٹ کو کچھ کھلاڑیوں نے بہتر فیصلہ قرار دیا تو کچھ نے اس پر حیرانگی کا اظہار کیا۔
ایسے ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سوشل میڈیا پرعماد وسیم کو ٹیگ کرتے ہوئے بیان جاری کیا کہ ‘آپ کی ریٹائرمنٹ کے بارے میں سن کر حیرت ہوئی، مجھے یقین ہے کہ آپ اب بھی پاکستان کے لیے مزید کئی سال کھیل سکتے ہیں’۔
رضوان نے عماد وسیم کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے عماد وسیم کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا سب سے اچھا اسپن بولر قرار دیتے ہوئے ریٹائرمنٹ واپس لینےکا مشورہ دیا تھا
Comments are closed.