میری تصویر پر دودھ کی بھینٹ نہ چڑھائو’ سلمان خان

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی تصویر پر دودھ کی بھینٹ نہ چڑھائیں۔

حال ہی میں سلمان خان نے اپنی ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کے ہمراہ بھارتی میڈیا کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے فلمی کیریئر پر کھل کو بات کی جبکہ کترینہ کیف نے سیریز ٹائیگر کو اپنے لیے اہم قرار دیا۔

سلمان خان نے انٹرویو کے دوران اپنے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میری تصاویر کے اوپر دودھ کی بھینٹ یعنی دودھ نہیں ڈالیں کیونکہ میں حقیقت میں بھی دودھ نہیں پیتا ہوں۔ اداکار نے کہا کہ دودھ ڈالنے سے تصاویر خراب ہوتی ہیں، آپ وہ دودھ میری تصاویر پر ڈالنے کے بجائے کسی بھوکے بچے کو پِلا دیں، اس سے آپ کو دعا بھی ملے گی۔

Comments are closed.