اسلام آباد(وقائع نگار)توہین الیکشن کمیشن کیس میں ای سی پی نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں5 رکنی کمیشن نے کی۔دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ فواد چودھری کو ذاتی طور پر بلایا تھا، کیا وہ آئے ہیں؟، اس پرمعاون وکیل نے کہا کہ فواد چودھری کو آرڈر نہیں ملا تھا جس پر کمیشن کی جانب سے فواد چودھری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ فواد چودھری کو ذاتی طور پر پیش ہونا چاہیے تھا، فواد چودھری 6 جولائی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔بعدازاں کمیشن نے فواد چودھری توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی کر دی۔
Trending
- دہشت گردی کی نئی یلغار: ذمہ داریاں، حقیقتیں اور وہ فیصلے جو اب ناگزیر ہیں
- ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، جنرل ساحر شمشاد
- بولان : گھر میں دھماکہ ، 3 بچے جاں بحق ، 3 افراد زخمی
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت : پاکستان کا اقوامِ متحدہ کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار
- پی ٹی آئی کا یوم سیاہ، حکومت کی ناکامی اور انتخابی دھاندلیوں کے خلاف شدید احتجاج
- پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں البتار ٹو اختتام پذیر
- ہانگ کانگ ، متعدد عمارتوں میں خوفناک آتشزدگی ، 13 افراد ہلاک ، 28 زخمی
- بانی پی ٹی آئی اکیلے نہیں انہیں لانے والے بھی مجرم ہیں ، نواز شریف
- قومی سلامتی اولین ترجیح ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون جاری رہے گا ، فیلڈ مارشل
- چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد
توہین الیکشن کمیشن ،فواد چوہدری کی سماعت چھ جولائی تک ملتوی
Prev Post
Comments are closed.