غربت کاخاتمہ،پولیس اصلاحات ،15نکاتی ن لیگ کا منشور

لاہور(زورآور نیوز) مسلم لیگ ن کے آئندہ انتخابات میں منشور سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے منشور کمیٹی سے متعلق ابتدائی اہم نکات کی منظوری دے دی۔معلومات کے مطابق ابتدائی طورپر 15 اہم نکات منشور میں شامل کئے گئے۔ منشور کے اہم نکات میں عدالتی نظام میں اصلاحات سرفہرست ہیں۔
موجودہ معاشی چیلنجوں کا حل اور روڑ میپ دیا جائے گا،آئینی اصلاحات، گڈ گورننس، پولیس اصلاحات منشور کا حصہ ہوں گے، مہنگائی کوکیسے کم کیا جائے گا،غربت کا خاتمہ ، روڑ میپ منشور کا حصہ ہوگا۔ خارجہ تعلقات کا فروغ، امن کا قیام، اور قومی دفاع بھی منشور کا حصہ ہوں گے۔ سول سروسز میں اصلاحات سے متعلق بھی اہم نکات منشور میں شامل کئے جارہے ہیں۔مزید بتایا گیا ہےکہ وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی منصفانہ تقسیم کا فارمولا بھی منشور کا حصہ ہوں گے۔ موسمیاتی تبدیلی، آبادی پر کنٹرول اور صحت اور خوراک کا تحفظ منشورکا حصہ ہوں گے۔ کسانوں، مزدوروں، کمزور طبقات اور اقلیتوں کے معاشی حقوق سے متعلق اہم پالیسیاں شامل ہوں گی۔ تعلیم، صحت ، ثقافت اور نوجوانوں کی ترقی کے لئے منشور میں اہم پالیسیاں شامل ہوں گی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ منشور کسی بھی سیاسی جماعت کے اغراض و مقاصد کا جامع مجموعہ ہو تا ہے جس کے ذریعے عوام کسی جماعت کو حق حکمرانی دینے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے منشور کو ملک کے سماجی، معاشی اور معاشرتی نمائندوں کے ذریعے حتمی شکل دینے کی کوشش کی جائے گی۔) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ،پاکستان مسلم لیگ (ن)کاانتخابی منشور ہمیشہ کی طرح جامع، قابل عمل اور پاکستان کے مسائل کا حل ثابت ہوگا۔

 

Comments are closed.