برطانوی جامعہ نے غزہ کے لیے عطیات جمع کرنے والے برٹش پاکستانی سابق باکسر عامر خان کی میزبانی کرنے اور جامعہ میں فلاحی پروگرام کے انعقاد سے انکار کردیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر باکسر عامر خان نے موصول ہونے والی ای میل کا اسکرین شارٹ شیئر کیا۔
مذکورہ پوسٹ میں شیئر کیے گئے ای میل سے معلوم ہوتا ہے کہ جامعہ نے فنڈ ریزنگ پروگرام کو یہود مخالف ہونے کی وجہ سے منسوخ کیا ہے۔
ای میل میں کہا گیا ہے کہ برطانوی اخبار جوئش کرونیکل (جے سی) کے ذریعے ان کے علم میں آیا ہے کہ 16 دسمبر کو کوئین میری یونیورسٹی لندن میں ’این ایونگ وود عامر خان‘ کے موضوع سے آپ کی ایک تقریب منعقد ہو رہی ہے۔
ای میل میں مزید کہا گیا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ آپ نے حماس کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے حالیہ حملے کے صرف 2 دن بعد ایک بیانیے پر دستخط کیے ہیں، جس میں فلسطینیوں کے اسرائیل کے خلاف مسلح مزاحمت کے حق کا دفاع کیا اور حماس کی کارروائی کو دہشت گرد کارروائی تسلیم کرنے سے انکار کیا گیا۔
Comments are closed.