سرفراز، بابراعظم سے مشورے لوں گا، شان مسعود

قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ بابراعظم اور سرفراز احمد کے اسکواڈ میں موجود ہونے سے کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں البتہ دونوں سینئیر کرکٹرز کے مشورے ضرور لوں گا۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ بطور کپتان دورہ آسٹریلیا مشکل ہدف ہے لیکن کوشش ہوگی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کیلئے اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں۔

یسٹ کپتان نے کہا کہ اظہر علی کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے تیسرے نمبر پر کھیل رہا ہوں کوشش کریں گے کہ بابراعظم کی پوزیشن کو نہ چھیڑیں، وہ نمبر 4 پر بیٹنگ کیلئے آئیں گے۔

Comments are closed.