اسد شفیق پہلی بار پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ بیٹر اسد شفیق کو سلیکٹر اور کنسلٹنٹ بنانےکا فیصلہ کیا ہے۔

اسد شفیق سابق ٹیسٹ کرکٹرز کامران اکمل، سلمان بٹ اور راؤ افتخار انجم کے ساتھ کام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اسد اس وقت قومی ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کر رہے ہیں اور وہ اگلے چند دن میں اپنی دستیابی سے آگاہ کریں گے۔

 

Comments are closed.