اگر فیصلے بار بار تبدیل کیے جائیں گے تو ٹیم پر بھی منفی اثر پڑے گا,وسیم اکرم

سابق کپتان وسیم اکرم نے قومی ٹیم کی نئی مینجمنٹ کو اہم مشورہ دے دیا۔

\وسیم اکرم نے کہا کہ بہادر بنو اور جو فیصلہ کرلیا ہے اس پر قائم رہو، تھوڑی تھوڑی دیر میں پریس کانفرنس نہیں کرنی چاہیے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ اگر فیصلے بار بار تبدیل کیے جائیں گے تو ٹیم پر بھی منفی اثر پڑے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی سی بی کی جانب سے سلمان بٹ کو سلیکشن کمیٹی کا کنسلٹنٹ ممبر منتخب کیا گیا تھا پھر ایک روز بعد ہی انہیں ہٹا دیا گیا تھا۔

Comments are closed.