خاور مانیکا کے ملازم نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو کس حالت میں دیکھا؟

khawar Manika latest News

خاور مانیکا کے ملازم محمد لطیف نے سینئر سول جج قدرت اللہ کے روبرو بیان ریکارڈ کروا دیا
مانیکا کے ملازم لطیف کا سنگین ترین بیان

محمد لطیف نے بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ عمران خان بشریٰ بی بی کے گھر آتے تھے اور وہ بشریٰ بی بی کے ساتھ کمرے میں چلے جاتے تھے، جب مانیکا کی کال بشریٰ بی بی نہی پک کرتی تھیں تو مانیکا صاحب مجھے کال کرتے تھے کہ جاو دیکھو جب میں بشریٰ بی بی کے کمرے میں جاتا تھا تو سابق چیئرمین پی ٹی آئی مجھے برا بھلا کہتے تھے، مجھے دونوں کہتے تھے کمرے سے باہر چلے جاؤ
خاورمانیکا کسٹم میں ملازم تھے، مختلف جگہوں پران کی پوسٹنگ ہوتی رہتی تھی، ان کی فیملی لاہور یا اسلام آباد میں رہتی تھی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے خاورمانیکاکے بنی گالہ گھر میں 2015 میں آنا جاناشروع کیا، 2015 میں کبھی کبھار، 2016-17 میں خاور مانیکا کے گھرآنا جانا زیادہ ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ خاورفرید مانیکا کے ساتھ گزشتہ35 سال سے گھریلو ملازم ہوں، پرانا ملازم ہوں اس لیے ان کا مجھ سے کسی قسم کا پردہ نہیں ہے، ان کے بچے بھی میرے ہاتھوں میں پلے، میں گھرکے فرد کی طرح ہوں، خاور مانیکا کے پاکپتن شریف، لاہور اور اسلام آباد بنی گالہ میں گھر ہیں

Comments are closed.