رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ نے صرف 2 دن میں باکس آفس پر 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کر کے شاہ رخ خان کو مات دے دی۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ نے ریلیز کے بعد صرف 2 دن میں ڈومیسٹک باکس آفس پر 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کر کے شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور کی فلم’اینیمل‘ نے ریلیز کے بعد صرف 2 دن میں ڈومیسٹک باکس آفس پر 113.12 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کر کے شاہ رخ خان کی فلم’جوان‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جس نے ریلیز کے بعد 2 دن میں باکس آفس پر 111.73 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلم’اینیمل‘ 2 دن میں  113.12 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کرنے بعد بالی ووڈ کی دوسری کامیاب ترین فلم بن گئی ہے۔

Comments are closed.