آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے اہم اسپنر انجری کا شکار

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے اہم  اسپنر انجری کا شکار ہوگئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار نے احمد کینبرا میں پرائم منسٹرالیون کے خلاف چار روزہ میچ کے تیسرے روز 8 اوورز کے بعد دائیں ٹانگ میں تکلیف کی شکایت کی، جس کے بعد انہیں گراؤنڈ سے باہر بھیج دیا گیا۔

ابرار احمد کی انجری سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلامیہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ابرار احمد کو ٹانگ میں تکلیف کے بعد ایم آر آئی اسکین کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔

Comments are closed.