کوئٹہ میں سردار اختر مینگل کے جلسے کے بعد زور دار دھماکہ ، متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات

کوئٹہ میں سردار اختر مینگل کے جلسے کے بعد زور دار دھماکہ ، متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات

شاہوانی اسٹیڈیم کے باہر ہونے والے دھماکے میں متعدد افراد کے نشانہ بن جانے کی اطلاعات

کوئٹہ میں سردار اختر مینگل کے جلسے کے بعد زور دار دھماکہ

کوئٹہ

کوئٹہ میں سردار اختر مینگل کے جلسے کے بعد زور دار دھماکہ، شاہوانی اسٹیڈیم کے باہر ہونے والے دھماکے میں متعدد افراد کے نشانہ بن جانے کی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سیاسی جماعت بی این پی کے جلسے کے بعد دھماکہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر سیاستدان سردار اختر مینگل شاہوانی اسٹیڈیم میں منعقدہ جلسے میں شریک تھے، جلسے کے بعد پارکنگ ایریا میں زور دار دھماکہ ہوا جس سے متعدد افراد کے زخمی ہو جانے کی اطلاعات ہیں۔

 

دھماکے میں سردار اختر مینگل محفوظ رہے۔ جبکہ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ سیکورٹی فورسز نے بھی علاقے کو گھرے میں لے لیا ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے بعد ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

Comments are closed.