ہماری فوج نے دشمن کو مؤثر جواب دیکر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ، روبینہ خالد

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام 78واں یومِ آزادی اور “معرکۂ حق” کی یاد میں پُروقار تقریب کا انعقاد

پاک فوج کے تاریخی “معرکۂ حق” کی شاندار کامیابی پر خراجِ تحسین پیش

ہماری فوج نے دشمن کو مؤثر جواب دیکر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ، روبینہ خالد

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

 بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زیرِ اہتمام آج بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پاک فوج کے تاریخی “معرکۂ حق” کی شاندار کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور اس لمحے کو پوری قوم کے لیے باعثِ فخر قرار دیا گیا۔

تقریب میں چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد، سیکرٹری عامر علی احمد، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر عصمت نواز ، تمام ونگز کے ڈائریکٹر جنرلز، ترقیاتی شراکت دار، پارٹنر بینکس کے نمائندگان، بی آئی ایس پی کے افسران اور عملہ نے شرکت کی ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ “آج ہم بھارتی جارحیت کے خلاف اپنی بہادر مسلح افواج کے تاریخی معرکے کا جشن منا رہے ہیں۔ ہماری فوج نے دشمن کو نہ صرف مؤثر جواب دیا بلکہ پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔”

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ ہم بی آئی ایس پی کے پلیٹ فارم سے غربت کیخلاف جنگ لڑرہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح سے افواج پاکستان نے قوم کی آزادی اور تحفظ کو یقینی بنایا اسی طرح ہم بھی اپنی بینیفشریز کو سہولت اکاونٹس اور ڈیجیٹل بینکنگ کے ذریعےرقوم کی وصولی کا حق دیتے ہوئے انہیں معاشی طور پر خودمختار بنا رہے ہیں۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہو گا کہ 1 کروڑ خواتین کو بینکنگ نظام کا حصہ بنایا جارہا ہے ۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایات کے مطابق مستحق خواتین میں باعزت طریقے سے شفاف ادائیگیوں کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ ہم اپنی بیفیشریز کیلئے IBAN نمبر اور Full Mandate Accounts کی سہولت کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں جس کے تحت مستحق خواتین اپنی امدادی رقوم براہِ راست اپنی مرضی کے بینکوں سے وصول کر سکیں گی۔

سیکرٹری بی آئی ایس پی عامر علی احمد نے اپنے کلمات میں کہا کہ “ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں اور اپنی بہادر افواج پر فخر کرتے ہیں۔ جس طرح ہماری فوج مادرِ وطن کی سرحدوں کی محافظ ہے، اسی طرح بی آئی ایس پی غربت اور معاشی ناانصافی کے خلاف صفِ اول میں ہے۔ اور ملک بھر میں بی آئ ایس پی کا عملہ اس اہم عوامی مشن کی کامیابی کے لیے متحد ہے” ۔

تقریب کے اختتام پر چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے سیکرٹری بی آئ ایس پی ، ڈیولپمنٹ پارٹنرز، پارٹنر بینکس کے نمائندگان، بی آئی ایس پی کے افسران اور عملہ کے ہمراہ جشنِ آزادی کا کیک کاٹا ۔

Comments are closed.