ایبٹ آباد ، ڈمپر بے قابو ، سکول کے 8 بچوں کو کچل ڈالا، 3 جاں بحق، 5 شدید زخمی

ایبٹ آباد ، ڈمپر بے قابو ، سکول کے 8 بچوں کو کچل ڈالا، 3 جاں بحق، 5 شدید زخمی

ایبٹ آباد

ایبٹ آباد میں لیڈی گارڈن پارک کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں ڈمپر نے سکول کے 8 بچوں کو کچل ڈالا، جس کے نتیجےمیں 3 بچے جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ صبح اسکول ٹائم کے دوران پیش آیا، جب بچے پارک کے قریب سڑک عبور کر رہے تھے۔ ڈمپر بے قابو ہو کر بچوں پر چڑھ گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور زخمی بچوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشیں بھی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی بچوں کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں مکمل طبی نگہداشت دی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ حادثہ غفلت کے باعث پیش آیا یا کسی فنی خرابی کی وجہ سے۔

حادثے کے باعث علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے، والدین اور شہریوں نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور بھاری گاڑیوں کی نقل و حرکت پر سختی سے کنٹرول کا مطالبہ کیا ہے، خاص طور پر اسکولوں کے اوقات میں۔

Comments are closed.