ایبٹ آباد،زمین کا تنازعہ ، بااثر افراد نے خواتین پر کتے چھوڑ دیے، مقدمہ درج نہ ہو سکا

ایبٹ آباد میں زمین کے تنازع پر خوفناک واقعہ ، بااثر افراد نے خواتین پر کتے چھوڑ دیے، مقدمہ درج نہ ہو سکا

ایبٹ آباد

شمشاد مانگٹ

خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد کی تحصیل لورہ کے گاؤں چنالی میں زمین کے تنازع پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا، جہاں مبینہ طور پر بااثر افراد نے خواتین پر پالتو کتے چھوڑ دیے، جس سے دو خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق تنازعہ زمین سے درخت کاٹنے کے معاملے پر شروع ہوا۔ جھگڑے کے دوران چوہدری اقبال نامی شہری کو بھی ڈنڈوں کے وار سے زخمی کیا گیا۔

متاثرہ خاندان نے تھانہ لورہ پولیس کو واقعے کی اطلاع دی اور تحریری درخواست بھی جمع کروائی، تاہم تاحال کسی قسم کی ایف آئی آر درج نہیں کی جا سکی۔

درخواست گزاروں کا الزام ہے کہ ملزمان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک بااثر مقامی ایم پی اے کے قریبی رشتہ دار ہیں، جس کی وجہ سے پولیس کارروائی سے گریزاں ہے۔

متاثرین نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور فوری انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments are closed.