Share FacebookTwitterGoogle+WhatsAppEmailFacebook Messenger کراچی ، فلیٹ سے اداکارہ عائشہ خان کی ایک ہفتہ پرانی لاش برآمد کراچی کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں رہائشی فلیٹ سےملنے والی لاش سینیئر اداکارہ عائشہ خان کی ہے، پولیس نے تصدیق کردی۔ پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ عائشہ خان کی لاش ایک ہفتہ پرانی ہے، خاتون گھر میں اکیلے رہ رہی تھیں۔ گھر سے بدبو پھیلنے پر علاقہ مکینوں نے رشتہ داروں کو اطلاع دی۔ اداکارہ عائشہ خان کی لاش جناح اسپتال سے سہراب گوٹھ ایدھی سردخانے منتقل کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جمعرات کو سینیئر اداکارہ عائشہ خان کی دوست تہمینہ خالد نے عائشہ خان کے انتقال کی تصدیق کی تھی۔ جیونیوز سے فون پر تہمینہ خالد نے بتایا عائشہ خان کا 5 روز قبل کراچی میں انتقال ہوا۔ اداکارہ عائشہ خان کی عمر 77 برس تھی،انہوں نے کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کی ۔ان کے مشہور ڈراموں میں افشاں، عروسہ، فیملی 93، مہندی شامل ہیں۔ عائشہ خان گزشتہ کئی سالوں سے ڈراموں سے دور تھیں۔ وہ خالدہ ریاست کی بڑی بہن تھیں۔ actress aysha khan passed away newsayesha khanayesha khan actress passed awayayesha khan biographyayesha khan deathayesha khan funeralayesha khan newsayesha khan passed awayayesha khan passes awayaysha khan passed away newspakistani actress ayesha khanpakistani drama actress ayesha khan passes awayptv actess passed awayptv actress ayesha khanptv actress ayesha khan passed away Share FacebookTwitterGoogle+WhatsAppEmailFacebook Messenger
Comments are closed.