سیکورٹی اداروں کی کارروائی ، افغان باشندوں کو پاکستان میں قیام کی جعلی دستاویزات،ویزہ تیار کرکے دینے والا  4رکنی افغان گینگ گرفتار

سیکورٹی اداروں کی کارروائی ، افغان باشندوں کو پاکستان میں قیام کی جعلی دستاویزات،ویزہ تیار کرکے دینے والا  4رکنی افغان گینگ گرفتار

قبضہ سے جعلی ویزے،لیپ ٹاپ،کلر پرنٹر،پاسپورٹ،25رہائشی پرمٹ سمیت جعلی دستاویزات برآمد

راولپنڈی

شمشاد مانگٹ

افغان باشندوں کو پاکستان میں قیام کی جعلی دستاویزات،ویزہ تیار کرکے دینے والا 4رکنی افغان گینگ کو گرفتار کرلیاگیاجن کے قبضہ سے جعلی ویزے،لیپ ٹاپ،کلر پرنٹر،پاسپورٹ،25رہائشی پرمٹ سمیت جعلی دستاویزات برآمد ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغان باشندوں کی وطن واپسی کا آپریشن ناکام بنانے والا 4رکنی افغان گینگ کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان افغان باشندوں کو پاکستان میں قیام کی جعلی دستاویزات،ویزہ تیار کرکے دیتے تھے۔

ایف آئی اے پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان بھی افغان باشندے ہیں،قبضہ سے جعلی ویزے،لیپ ٹاپ،کلر پرنٹر،پاسپورٹ،25رہائشی پرمٹ سمیت جعلی دستاویزات برآمد ہوئے ہیں۔گرفتار ملزمان میں احمد شاہ،محمد زبیر،ابوالفضل،علی زادہ شامل ہیں۔ملزمان پاکستان میں زائد القیام افغان باشندوں کے جعلی طور پر کارامد ویزہ تیار کرتے تھے۔

ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے منسوخ کو کارآمد بنائے گئے جعلی ویزے بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔ملزمان منسوخ ویزہ کو جعلی طور پر کارامد بنانے کے عوض 10ہزار روپے وصول کرتے تھے۔

ملزمان کو خیابان سرسید کے علاقہ سے گرفتار کیا گیا،اےایس آئی نوید کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

ملزم ابوالفضل کمپیوٹر ایڈیٹنگ کا کام کرتا ہے،علی زادہ ویزہ کی تاریخ بڑھانے والے لوگوں کو جال میں پھنسا کر لاتا تھا۔

ملزمان منسوخ ویزہ کو جعلی طور پر کارامد بنانے کے عوض 10ہزار روپے وصول کرتے تھے۔

ملزمان کو خیابان سرسید کے علاقہ سے گرفتار کیا گیا،اےایس آئی نوید کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ فراڈ،دھوکہ دہی اور نوسر بازی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

Comments are closed.