اگر آپ کا خیال ہے کہ ہم ڈرجائیں گے تو ایسا نہیں ہے ، علیمہ خان کا بیٹوں کی گرفتاری پر بھرپور ردعمل

علیمہ خان کا بیٹوں کی گرفتاری پر بھرپور ردعمل ، ہم کسی سے نہیں ڈریں گے


لاہور

سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ، علیمہ خان نے اپنے بیٹوں کی گرفتاری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے تمام اقدامات انہیں خوفزدہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا، “اگر آپ کا خیال ہے کہ ہم ڈرجائیں گے تو ایسا نہیں ہے، ہم اپنے بھائی عمران خان کے ساتھ عظیم مقصد کے لیے کھڑے ہیں۔”

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے ان کے بیٹے کا گھیراؤ کرکے انہیں زبردستی گاڑی سے نکال کر گرفتار کیا۔ ان کے مطابق، یہ سب کچھ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کے خاندان پر دباؤ ڈالنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پاکستان میں حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور ان کے خاندان کا یہ یقین ہے کہ اس مقصد کی تکمیل کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ علیمہ خان نے کہا، “ہمیں کوئی خوف نہیں ہے، ہم حق کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنے ملک کو بچانے کے لیے ہر قیمت پر لڑیں گے۔”

علیمہ خان نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “جب سے عمران خان کی گرفتاری کے بعد حقیقی آزادی کی تحریک نے زور پکڑا ہے، حکومت کی بوکھلاہٹ اور خوف واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔” انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بھائی کے نظریات کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ ہیں اور تمام مقدمات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

آخر میں علیمہ خان نے کہا، “عمران خان نے ہمیں بتایا ہے کہ یہ مشکل وقت ہے، لیکن اس کے بعد روشنی ہے۔ ہم سب کو مل کر اپنے ملک کو بچانا ہے، اور گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔”

Comments are closed.