پاکستان تحریک انصاف کا کالا باغ ڈیم سے متعلق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار

پاکستان تحریک انصاف کا کالا باغ ڈیم سے متعلق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار

علی امین گنڈا پور کا بیان ان کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے پارٹی پالیسی نہیں ہے ، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی

شمشاد مانگٹ

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کالا باغ ڈیم سے متعلق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کا بیان ان کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے پارٹی پالیسی نہیں ہے ۔

کالا باغ ڈیم پر خیبرپختونخوا اور سندھ کے تحفظات ہیں جنہیں دور کئے بغیر یہ ناقابل عمل ہے ملک میں پارلیمانی نظام کی جگہ صدارتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں ۔

گزشتہ روز انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سلیمان اکرم راجہ نے کہا کہ کالاباغ ڈیم سے متعلق علی امین گنڈا پور کا بیان ان کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے پارٹی پالیسی نہیں ہے کیونکہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر پارٹی پالیسی واضح ہے کہ اس پر سندھ اور کے پی کے تحفظات ہیں یہ ایک ایسا منصوبہ جس پر دو صوبوں کے تحفظات ہوں یہ وفاق کے لئے اچھا نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جب تک تمام فریقین اس پر متفق نہ ہوں اور سیاسی ہم آہنگی نہیں ہوتی ایسا کوئی منصوبہ قابل عمل نہیں ایک سوال کے جواب میں ، انہوں نے کہا کہ صدارتی نظام کی بات ہماری پارٹی کی ہرگز پالیسی نہیں ہے وزیراعلی کے پی کا ایسا کوئی بیان میری نظر سے نہیں گزرا اگر ایسا ہوا تو میں علی امین گنڈا پور سے پوچھوں گا ۔

انہوں نے کہا کہ یہ پارلیمان آئینی ترمیم نہیں کرسکتا یہ فارم 47 کی پیداوار ہے یہ فارم 47 کی پارلیمنٹ ہے اسکو استحقاق حاصل ہی نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ پارلیمانی نظام کے بجائے صدراتی نظام رائج ہو ایسا ہرگز نہیں ہوسکتا ہمارے خلاف جو مقدمات چل رہے جو درج انکے پاس کوئی ثبوت نہیں اسکے باوجود یہ سزائیں دینگے یہ جعلی اور جھوٹے مقدمات ہیں سماعت ہی نہیں ہوتی لٹکائے جارہے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عدالت کو اپنے فیصلوں میں کچھ نہ کچھ لکھنا ہوتا ہے جہاں کچھ نہ ہو وہاں 10/10 سال سزائیں دی جارہی ہیں بڑی عدالتوں کو ان معاملات پر کچھ نہ کچھ ریلیف دینا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں امید کا لفظ استعمال نہیں کرتا عدالتوں کی کئی دفعہ مجبوری ہو جاتی ہے اس نوعیت کا ریلیف ہمیں ملتا رہتا ہے ۔

سابق چیئرمین کی ہدایت پر میں نے لاہور میں تمام راکین قومی و صوبائی اسمبلی کی میٹنگ بلائی تھی میٹنگ میں سابق چیئرمین کا پیغام سب کو پہنچایا سب کو بولا گیا کہ اپنی اپنی جیب سے سیلاب متاثرہ افراد کی مدد کریں ، میں خود کل سیالکوٹ سمبڑیال گیا تھا ، جہاں جہاں ممکن ہوسکتا ہے ہم سیلاب متاثرین کی مدد کر رہے ہیں ہمارے کارکن ہر جگہ پر موجود ہیں اور ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ۔

Comments are closed.