علی محمد دورانی نے قومی حکومت کا فارمولا پیش کردیا

لاہور (زورآور نیوز) سابق وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے قومی حکومت کا نیا فارمولا پیش کر دیا۔انہوں نے خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میرا اگلا فارمولا منتخب ’نیشنل یونٹی گورنمنٹ ‘ ہے جس میں تمام سیاسی جماعتیں ہوں گی۔بہترین قومی حکومت وہی ہے جسے عوام منتخب کرے۔نیشنل حکومت کا پہلا پوائنٹ یہ گا کہ اس میں تمام سیاسی جماعتیں شامل ہوں گی۔دوسرا ان جماعتوں میں سب سے زیادہ نشستوں والی جماعت وزیراعظم کے لیے 3 نام دے ان میں سے جس کو اسمبلی کرے وہ وزیراعظم بنے۔منتخب نیشنل یونٹی گورنمنٹ کا تیسرا نکتہ یہ ہے کہ کابینہ میں تیس سے زیادہ وزراء نہیں ہونے چاہئیے۔چوتھا نکتہ یہ ہے کہ چھ ماہ میں بلدیاتی انتخابات ہوں جن کی مدت اسمبلیوں کے برابر ہو۔محمد علی درانی نے مزید کہا کہ اس وقت ہماری جمہوریت چند الیکٹیبلز کے گرد گھوم رہی ہے۔ہم نے نظام کو پاکستان، عوام اور ان کے اداروں کے مفاد میں لانا ہے۔انتخابات سے قبل پہلے سیاسی جماعتیں تحریری معاہدے پر دستخط کریں۔اس معاہدے میں اقرار کریں کہ الیکشن کے بعد ہم سب مل کر حکومت بنائیں گے۔نوازشریف آئے تو ستر فیصد لوگوں نے ان کی مفاہمت کی بات کو پسند کیا۔قبل ازیں انہوں نے کہا کہ میرے سارے رابطے سیاسی ہیں، سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں کرتا ہوں، سب سے رابطے ہیں۔ صدر مملکت عارف علوی سے اب تک 3 ملاقاتیں کرچکا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سارے انتقام دیکھ لیے، ہر انتقام اپنے گھر میں ہی واپس آتا ہے۔ جن لوگوں سے بھی ملاقات کرتا ہوں اسے پبلک نہیں کرتا، چیئرمین پی ٹی آئی اور آصف زرداری سے اب تک ملاقات نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ نگراں وزیر اطلاعات کا بیان آیا تھا کہ تمام جماعتیں الیکشن میں حصہ لیں گی، جماعتیں چھوڑنا اور مقدمات یہ پاکستان کی سیاست کا ایک حصہ ہے، نوازشریف جلسہ کرلیں گے تو پھر باقی لوگ بھی کرلیں گے۔

 

 

 

Comments are closed.