تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی روکنے کے لیے کارروائی، 1453 کلو منشیات ضبط، 300 سے زائد گرفتاریاں : اے این ایف کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ میں بریفنگ

تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی روکنے کے لیے کارروائی، 1453 کلو منشیات ضبط، 300 سے زائد گرفتاریاں ، اے این ایف کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ میں بریفنگ

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

اسلام آباد میں انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو آگاہ کیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی کے خلاف کارروائیوں میں 1453 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی اور 300 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، سوشل نیٹ ورکس کے ذریعے منشیات فروخت کرنے والے گروہ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین راجا خرم نواز کی زیرصدارت ہوا، جس میں اے این ایف کے بریگیڈیئر عمران علی نے کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اسلام آباد میں منشیات کا بحران بے تحاشہ ہے اور کالجز و جامعات میں منشیات کی موجودگی تشویشناک ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ یہ منشیات کہاں سے آ رہی ہیں اور جامعات میں منشیات کی فروخت کا طریقہ کار کیا ہے۔

چیئرمین کمیٹی نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں منشیات فروش اتنے مضبوط ہو چکے ہیں کہ انہوں نے ایک کونسلر کو قتل بھی کیا ہے، جو صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔

اے این ایف کے بریگیڈیئر عمران علی نے بتایا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ہدایات پر تعلیمی اداروں میں مہم چلائی گئی، جس کے تحت 1453 کلوگرام منشیات ضبط کی گئی اور 300 سے زائد ملزمان گرفتار کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اسیکنرز (مشتعل افراد) اور گینگسٹرز کا مسئلہ بھی موجود ہے۔ علاوہ ازیں، سوشل نیٹ ورک کے ذریعے منشیات فروخت کرنے والے گروہ کو بھی پکڑا گیا ہے۔

بریگیڈیئر عمران علی نے بتایا کہ اس سال اب تک 19 منشیات فروش گینگ گرفتار کیے جا چکے ہیں اور 7 ارب روپے مالیت کی جائیدادیں منجمد کی گئی ہیں۔

Comments are closed.