اے این ایف کی ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کاروائیاں ، 17 کروڑ 24 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 637.2 کلوگرام منشیات برآمد ، خاتون سمیت 7ملزمان گرفتار
راولپنڈی
شمشاد مانگٹ
انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف 7 کاروائیوں میں 17 کروڑ 24 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 637.2 کلوگرام منشیات برآمد کر کے خاتون سمیت 7ملزمان گرفتار کر لئے۔
اے این ایف ہیڈ کوارٹر سے جاری تفصیلات کے مطابق فاروق اعظم چوک اٹک کے قریب گاڑی سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم گرفتار کرلیا گیا ڈسٹرکٹ اٹک میں ایک اور کاروائی کے دوران کالج کے قریب ملزم کے قبضے سے 810 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے کاک پل اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 4 کلوگرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
ویلج پاڈے لاہور کے قریب ملزم کے قبضے سے 3.318 کلوگرام ہیروئن، حاجی شاہ بس ٹرمینل اٹک کے قریب موٹر سائیکل سوار مرد اور خاتون کے قبضے سے 2.4 کلوگرام چرس، علی شہید چیک پوسٹ لاہور کے قریب ملزم سے 565 گرام ہیروئن، ڈرون سمیت 4 بیٹریاں اور ڈراپ کٹ، بدرالدین یارڈ کراچی میں افغانستان سے جاپان جانیوالی باریک پاؤڈر میں مکس 625 کلوگرام آئس برآمد کر لی گئی۔
یہ شپمنٹ افغانستان سے جاپان کے لئے ُبک کروائی گئی تھی تمام ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔
Comments are closed.