اے این ایف کی منشیات اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاون ، 5 ملزمان گرفتار

اے این ایف کا منشیات اسمگلرو کے خلاف کریک ڈاون ، 5 ملزمان گرفتار ، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

راولپنڈی

شمشاد مانگٹ

اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاون ، 5 ملزمان گرفتار

کاروائیوں میں 73 لاکھ 34 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 483.800 کلو گرام منشیات برآمد۔

راولپنڈی کارگو آفس میں کراچی بھیجے جانے والے پارسل سے 2 کلو چرس اور 7 کلو مشکوک مواد برآمد۔

آر سی ڈی روڈ حب کے قریب گاڑی سے 24 کلو چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔

آر سی ڈی روڈ حب کے قریب ایک اور کاروائی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 64.8 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار۔

آدم جی داود روڈ کراچی میں واقع گودام سے 384 کلو پوٹاشیم پرمینگینیٹ برآمد، ملزم گرفتار۔

نیشنل ہائی وے حیدرآباد پر مسافر بس سے 2 کلو افیون برآمد، ملزم گرفتار۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Comments are closed.