ملک بھر میں اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 150 کلوگرام منشیات برآمد

ملک بھر میں اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 150 کلوگرام منشیات برآمد

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 کامیاب کارروائیاں کیں، جن کے دوران 1 خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 150 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی جن کی مالیت 42 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ تمام مقدمات انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

کراچی: جناح ایئرپورٹ کے کارگو شیڈ میں سعودی عرب بھیجے جانے والے پارسل سے 7.320 کلوگرام آئس کپڑوں میں جذب حالت میں برآمد کی گئی۔

اٹک: ہارو ٹول پلازہ کے قریب ایک رکشے سے 12 کلوگرام چرس برآمد، ملزم گرفتار۔

اسلام آباد: فیصل مسجد کے پارکنگ ایریا میں ایک گاڑی سے 1 کلوگرام آئس اور 1 کلو مشکوک کیمیکل برآمد، خاتون سمیت 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان: فوارہ چوک کے قریب ایک ملزم کے قبضے سے 200 گرام چرس برآمد کی گئی۔

کراچی: کورنگی کے قریب جھاڑیوں سے 9.800 کلوگرام چرس برآمد۔

بلوچستان: ضلع لورالائی کے علاقے کچ سردار میں صحرائی مقام پر قائم فیکٹری سے 120 کلوگرام بھنگ برآمد۔

اے این ایف کے مطابق، منشیات کے خاتمے کے لیے ملک بھر میں بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Comments are closed.