اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

 5 کاروائیوں کے دوران خاتون سمیت  4 ملزمان گرفتار ، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

راولپنڈی

ولی الرحمن

اے این ایف نے ملک بھر میں منشیات اسمگلروں کے خلاف بھرپورکارروائیاں   کی ہیں ، 5 کاروائیوں کے دوران خاتون سمیت  4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہیں ۔

 ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کی گئیں ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 5 کاروائیوں کے دوران خاتون سمیت  4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ ان کاروائیوں میں 34 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 15 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں ۔

اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے قریب موٹر سائیکل سواروں سے 180 گرام ہیروئن برآمد کی گئی اور دو ملزمان کو دھر لیا گیا ، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔

دیگر کاروائیوں میں ایبٹ روڑ لاہور پر واقع کوریئر آفس سے آسٹریلیا بھیجے جانیوالے پارسل میں موجود کپڑوں میں جذب شدہ 3.345 کلو آئس برآمد ۔

شاہراہِ فیصل کراچی پر واقع کوریئر آفس سے نیوزی لینڈ بھیجے جانیوالے پارسل میں موجود کپڑوں میں جذب شدہ 6.040 کلو آئس برآمد کی گئی جبکہ  سہراب گوٹھ کراچی میں خاتون کے قبضہ سے 5 کلو چرس برآمد ہوئی ، اسی طرح ایک اور کارروائی میں گلشن اقبال کراچی میں ملزم سے 980 گرام آئس برآمد کی گئی ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

Comments are closed.