انجم عقیل خان کی کوششوں سے حلقے کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص

انجم عقیل خان کی کوششوں سے حلقے کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص

تعلیم ، صحت ، انفراسٹرکچر ، ماڈرن ٹرانسپورٹ کی فراہمی کیلئےکام کرتا رہونگا ، انجم عقیل خان

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور حلقہ این اے 46 سے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان  کی کوششوں سے حلقہ این اے 46 اسلام آباد کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز مختص کئے گئے ہیں

حلقے میں جن منصوبوں کیلئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں ان میں اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز

بی-17 کی تعمیر کی پروجیکٹ لاگت 800 ملین روپے ، 100 ملین روپے بجٹ میں مختص

ترنول ریونیو ریکارڈ سسٹم کی تعمیر 133.5 ملین روپے

اسلام آباد سبزی منڈی کی ہول سیلر مارکیٹ کی اپ گریڈیشن اور تعمیر کے لیے 200 ملین روپے مختص

جوہد ڈھوک رمضانیہ روڈ ، سرائے خربوزہ روڈ ، گولڑہ شریف روڈ ، بوکڑہ روڈ کے لیے 281.94 ملین روپے مختص

واٹر سپلائی اسکیم محلہ عثمانیہ ، محلہ بلال ، سرائے خربوزہ ، کلنجر ، گولڑہ شریف کے لیے ،90  ملین روپے مختص

دیہی علاقوں میں بارش کے پانی کو فائدہ مند بنانے کیلئے پرجیکٹ پر ، 40 ملین روپے مختص

گولڑہ شریف ، شاہ اللّٰہ دتہ اور سرائے خربوزہ میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے 100 ملین روپے مختص

سکول کالجز کی اپ گریڈیشن ، مسنگ فسیلیٹیز کے لیے 900 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ اس کے علاوہ جناح میڈیکل کمپلیکس اور دانش یونیورسٹی کے لیے بھی اربوں روپے مختص کیے گئے ہیں

گلیوں کی پختگی ، سیوریج سسٹم کی تعمیر ، سڑکوں کی تعمیر اور دیگر منصوبوں کے لیے بھی فنڈز مختص کیے گئے ہیں

حلقے کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کرنے پر انجم عقیل خان نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ، وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پروفیسر احسن اقبال اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے حلقہ کے لوگوں کو تعلیم ، صحت ، انفراسٹرکچر ، ماڈرن ٹرانسپورٹ کی سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات تگ و دو جاری رکھیں گے۔

Comments are closed.