پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کا میٹرک سپلیمنٹری امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کا میٹرک سپلیمنٹری امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان

لاہور

لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک سپلیمنٹری امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی کی جانب سے میٹرک کے ضمنی امتحانات کے نتائج جاری کردیے گئے ہیں۔

کنٹرولر امتحانات کے مطابق ‎‎ ‎‎کل 23007 میں سے 22865 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے جس میں سے ‎‎7383 امیدوار کامیاب رہے اور کامیابی کا تناسب 32.31 فیصد رہا، اسی طرح ‎‎15427 امیدوار امتحان میں ناکام ہوئے، 93 غیر حاضر جبکہ 49 کا داخلہ فارم منسوخ کیا گیا، ‎‎14705 طلبا اور 8160 طالبات نے امتحان میں حصہ لیا۔

تعلیمی بورڈ ملتان نے بھی میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، امتحان میں 16 ہزار 115 امیدواروں نے شرکت کی جس میں 7 ہزار 204 امیدوار کامیاب ہوئے۔

فیصل آباد بورڈ کے زیراہتمام میٹرک سپلیمنٹری امتحانات میں 57 فیصد امیدوار دوسری بار بھی فیل ہوگئے۔

سیکرٹری تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ کامیابی کا تناسب 42.82 فیصد رہا، 20 ہزار 977 امیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا، صرف 8 ہزار 982 امیدوار پاس ہو سکے۔

Comments are closed.