جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ مقدمہ ، پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت منظور
لاہور
لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو تھانہ مغل پورہ کی حدود میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
یاسمین راشد کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ اسی مقدمے میں اعجاز چوہدری سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت منظور ہو چکی ہے۔
عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے اور وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت منظور کر لی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کو 9 مئی کے تین مقدمات میں دس، دس سال قید کی سزا ہو چکی ہے جبکہ تین مقدمات میں درخواست ضمانت پر کارروائی 27 نومبر کو ہوگی، یاسمین راشد جناح ہاؤس حملہ کیس میں ڈسچارج ہوچکی ہیں۔
Comments are closed.