محکمہ بہبود آبادی کا ڈسٹرکٹ آفیسر عتیق الرحمن کی زیر قیادت 18 تا 23 مارچ ہفتہ فیملی پلاننگ بھر پور انداز میں منانے کیلئے ضلعی دفتر میں سیمینار و آگاہی واک کا اہتمام

Atiqur Rehman

منڈی بہاوالدین (بیورو چیف) محکمہ بہبود آبادی منڈی بہاوالدیں کے دفاتر میں 18 تا 23 مارچ کو ہفتہ فیملی پلاننگ کو بھر پور انداز میں منانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری جس کے تحت ہفتہ فیملی پلاننگ کے دوران ضلعی دفاتر میں خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار میں آبادی میں اضافے سے پیدا ہونے والے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے ماں بچے کی بہتر صحت کے حوالہ سے احتیاطی تدابیر بارے موثر آگاہی فراہم کی گئی سیمینار کے اختتام پر ضلعی دفتر بہبود آبادی کے تعاون سے ڈسٹرکٹ آفیسر عتیق الرحمن کی قیادت میں خصوصی واک کا انعقاد کیا گیا بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل پر مرد و خواتین کمیونٹی کے ساتھ آگاہی سیشنز میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا فری میڈیکل کیمپس میں ماں بچہ کی صحت کی آگاہی کے حوالے سے خواتین کیمونٹی کے ساتھ آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا تمام تعلیمی اداروں میں آبادی اور ترقی کے عنوان پہ لیکچرز کا اہتمام کیا گیا ہے ٹیچنگ سٹاف اور پیرا میڈکس کے ساتھ بڑھتی آبادی کے مضمرات اور سوسائٹی کے مجموعی کردار کے عنوان پر سیشن کا انعقاد ہوگا مختلف مقامات پر فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے علاوہ ازیں عوامی آگاہی مہم کے تحت محکمہ کے پیغامات پر مبنی پینافلیکس بھی نمایاں جگہوں پر آویزاں کئے جائیں گے واضح رہے کہ اس سیمینار میں ضلع بھر کے فلاحی مراکز کے میل اسسٹنٹس اور سوش موبلائزرز نے بھرپور شرکت کو یقینی بنانا اور اختتام پر ڈسٹرکٹ آفیسر عتیق الرحمن نے کہا کہ میں نے ہمیشہ مثبت انداز سے بلا تفریق تمام ملازمین کو یکسر پزیرائی دی ہے اور محکمہ کا مورال بلند کرنے کیلئے تمام تر اقدامات اب بھی یقینی بنائے جائیں گے کسی بھی شکایت کی صورت میں ملازمیں بلاجھجک مجھ سے رابطہ کریں میرے آفس کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں فیلڈ سٹاف اپنی تمام تر ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں انشاءاللہ یہ ڈسٹرکٹ کارکردگی کے حوالہ سے (Top five) میں ہو گا ڈی جی صاحبہ کی خصوصی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین کی نگرانی میں تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں یہ ہماری ذمہ داری بھی ہے اور ہمارا ہدف بھی۔

Comments are closed.