آسٹریلوی بولر جان ہیسٹنگز کا ایک اوور میں 10 وائیڈ بالز کا شرمناک ریکارڈ

آسٹریلوی بولر جان ہیسٹنگز کا شرمناک ریکارڈ ، ایک اوور میں 10 وائیڈ بالز

شائقین سمیت فیلڈ پر موجود کھلاڑی بے بسی کے عالم میں ہیسٹنگز کو دیکھتے رہے

لیسٹر

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے اہم میچ میں آسٹریلوی بولر جان ہیسٹنگز نے وائیڈ بالز کی نئی تاریخ رقم کر دی۔

پاکستان کے خلاف میچ میں جان ہیسٹنگز نے ایک اوور میں 10 وائیڈ اور ایک نو بال کر کے سب کو حیران کر دیا اور یہ دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب پاکستان کو کامیابی کے لیے صرف 19 رنز درکار تھے۔

آسٹریلوی بولر اپنی لائن مکمل طور پر کھو بیٹھے اور اسٹینڈز میں موجود آسٹریلوی شائقین سمیت فیلڈ پر موجود کھلاڑی بھی بے بسی کے عالم میں انہیں دیکھتے رہے۔

یاد رہے کہ میچ میں پاکستان چیمپئنز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا چیمپئنز کو 10 وکٹوں سے شکست دی ہے۔

75 رنز کا ہدف پاکستان نے صرف 8 ویں اوور میں پورا کیا جبکہ اوپنرز شرجیل خان 32 اور صہیب مقصود 28 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

Comments are closed.