بہاولنگر: سرکاری گاڑی پر پروٹوکول کے ساتھ خواجہ سرا مہک ملک کا ڈانس پارٹی میں شرکت،عوام میں تشویش

بہاولنگر: سرکاری گاڑی پر پروٹوکول کے ساتھ خواجہ سرا مہک ملک کا ڈانس پارٹی میں شرکت،عوام میں تشویش

بہاولنگر

شمشاد مانگٹ

صوبہ پنجاب کے شہر بہاولنگر میں سرکاری گاڑی پر نیلی بتی لگا کر خواجہ سرا مہک ملک کو پروٹوکول کے ساتھ ایک ڈانس پارٹی میں شرکت کے لیے لایا گیا ہے، جس پر عوامی سطح پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق خواجہ سرا مہک ملک کو سرکاری گاڑی کے ذریعے، جس میں سرکاری ڈرائیور موجود تھا، “ڈانس گانا” کی محفل میں لایا گیا، جہاں شہر کی سب سے مہنگی ماڈل گاڑی کا استعمال کیا گیا۔ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور محفل میں نوٹ بھی نچھاور کیے گئے۔ سرکاری گاڑی کی اس طرح کے غیر رسمی اور تفریحی مقاصد کے لیے استعمال نے عوام میں سوالات اٹھا دیے ہیں۔

اس واقعے پر کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، تاہم شہریوں نے سوشل میڈیا پر اس اقدام کی مذمت کی ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سرکاری گاڑیوں کا اس طرح سے استعمال غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے، اور اس سے حکومت کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔ سرکاری وسائل کے غلط استعمال کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں۔

خواجہ سرا مہک ملک معروف شخصیت ہیں اور انہوں نے محفل میں اپنے رقص اور گانے سے محفل کی رونق بڑھائی۔ تاہم اس بات پر بھی اعتراضات ہیں کہ اس طرح کے پروگراموں میں سرکاری وسائل کا استعمال غیر ضروری اور غیر مناسب ہے۔

Comments are closed.