بحریہ ٹاؤن پراپرٹیز کی نیلامی پر حکم امتناع خارج کرنے کی درخواست پرنوٹس جاری

بحریہ ٹاؤن پراپرٹیز کی نیلامی پر حکم امتناع خارج کرنے کی درخواست پرنوٹس جاری

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر، جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ نے سماعت کی

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

ہائیکورٹ میں نیب کی بحریہ ٹاؤن پراپرٹیز نیلامی پر حکمِ امتناع ختم کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کردئیے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان نے پلی بارگین کی تھی ۔ رقم ادا نہ کرنے پر ان کی پراپرٹیز کی تفصیلات طلب کی گئیں ۔ پراپرٹیزسے متعلق نوٹس کو ٹرائل کورٹ میں چیلنج کیا گیا ۔

درخواست خارج ہوئی تو ملزمان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے اسٹے آرڈر لے لیا ۔ بحریہ ٹاؤن پراپرٹیز کی 7 اگست کو نیلامی کیلئے اشتہار دے رکھا ہے، حکمِ امتناع ختم کیا جائے تاکہ قانونی کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیئے اسی نوعیت کی پٹیشن لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں بھی دائر کی گئی تو عدالت نےآکشن کمیٹی سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ۔

عدالت نے حکمِ امتناع کیخلاف نیب کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت چار اگست تک ملتوی کر دی۔

Comments are closed.