باجوڑ، بدامنی کیخلاف امن مارچ ، عوام اور قومی مشران کی کثیر تعداد میں شرکت

باجوڑ، بدامنی کیخلاف امن مارچ ، عوام اور قومی مشران کی کثیر تعداد میں شرکت

باجوڑ

ولی الرحمن

باجوڑ میں بے امنی کے خلاف آج شہریوں کی جانب سے امن مارچ کیا گیا۔

امن مارچ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ایم این اے مبارک زیب خان، سابق اور موجودہ اراکین اسمبلی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 

امن مارچ میں شہری اور قومی مشران اپنے قافلوں کے ہمراہ شریک ہوئے، مارچ کے شرکا نے پشاور باجوڑ شاہراہ پر جلسہ بھی کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ ضلع میں مزید بے امنی نہیں چاہتے۔ 

خیال رہے کہ جمعرات کے روز اے این پی کے رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کے قتل کردیا تھا۔

مولانا خان زیب آج ہونے والے امن مارچ کی مہم پر تھے جس دوران ناواگئی کے علاقے میں ان پر فائرنگ کی گئی۔

Comments are closed.