کالعدم ٹی ٹی پی ۔ مقامی عمائدین مذاکرات ، کالعدم ٹی ٹی پی وادی تیراہ سے انخلا پر رضامند

کالعدم ٹی ٹی پی ۔ مقامی عمائدین مذاکرات ، کالعدم ٹی ٹی پی وادی تیراہ سے انخلا پر رضامند

پشاور

کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اتوار کے روز مقامی عمائدین سے مذاکرات کے بعد وادی تیراہ کے علاقے بار قمبر خیل کو چھوڑنے پر زبانی اتفاق کرلیا۔

وادی کے معتبر ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ بار قمبر خیل کے عمائدین کے وفد نے اتوار کو ٹی ٹی پی کے مقامی کمانڈروں سے ملاقات کی اور انہیں 4 اگست کے تحریری معاہدے کی یاد دہانی کرائی، جس میں عسکریت پسندوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ اپنے گھروں کو سیکیورٹی فورسز پر حملوں یا کسی تخریبی سرگرمی کے لیے استعمال نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے، جب کہ نجی املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے، حالاں کہ 5 اگست کو ٹی ٹی پی نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ مقامی آبادی کو سیکیورٹی فورسز کے خلاف انسانی ڈھال کے طور پر استعمال نہیں کرے گی۔

Comments are closed.