جنگ ہو،تباہ کن زلزلہ ہو یا سیلاب،ترکیہ نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے،وزیراعظم شہبازشریف
ملک بھر اور اسلام آباد میں ترکیہ اور پاکستان کے پرچم لہرارہے ہیں، جو اس بات کی علامت ہے کہ ہمارے دل ترک بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،ترکیہ کے 102 ویں قومی دن پر منعقدہ تقریب سے خطاب
اسلام آباد
شمشاد مانگٹ
وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، جنگ ہو،تباہ کن زلزلہ ہو یا سیلاب،ترکیہ مدد میں ہمیشہ پیش پیش رہا۔
اسلام آباد میں ترکیہ کے 102 ویں قومی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے جمہوریہ ترکیہ کی قیادت اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد دی اور کہا کہ ملک بھر اور اسلام آباد میں ترکیہ اور پاکستان کے پرچم لہرارہے ہیں، جو اس بات کی علامت ہے کہ ہمارے دل ترک بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ عشروں میں ترکیہ کی ترقی اور خوشحالی کا سفر قابل فخر کامیابیوں سے عبارت ہے، کمال اتا ترک مرحوم نے جدید ترکی کی بنیاد رکھی تھی اور آج ترک صدر رجب طیب اردوان دنیا میں ترقی،استقلال اور قیادت کی روشن مثال بن چکے ہیں اوریہ کامیابی غیرمعمولی لیڈرشپ کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ آج جدید ترکیہ صدر طیب اردوان کی غیرمعمولی قیادت کے باعث جدید، تہذیب، ثقافت کا امتزاج بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان صدیوں پر محیط ہیں اور قریبی مذہبی،ثقافتی رشتوں میں جڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، جنگ ہو،تباہ کن زلزلہ ہو یا سیلاب،ترکیہ مدد میں ہمیشہ پیش پیش رہا، حال ہی میں افواج پاکستان نے فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی قیادت میں 4دن میں دشمن کو سبق سکھایا اور اس جنگ کے دوران ترک صدر طیب اردوان چٹان کے مانند پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے۔

Comments are closed.