اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ: شرحِ سود 11 فیصد پر برقرار
اسلام آباد
شمشاد مانگٹ
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، بنیادی شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ’مانیٹری پالیسی کمیٹی نے 27 اکتوبر 2025 کو ہونے والے اجلاس میں پالیسی ریٹ 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ زری پالیسی کمیٹی نے آج اپنے اجلاس میں پالیسی ریٹ 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا، کمیٹی نے نوٹ کیا کہ ستمبر میں عمومی مہنگائی نمایاں اضافے سے 5.6 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ قوزی مہنگائی 7.3 فیصد پر برقرار رہی۔
کمیٹی نے محسوس کیا کہ وسیع تر معیشت پر حالیہ سیلاب کے اثرات گزشتہ اجلاس کے تخمینے کے مقابلے میں قدرے کم ہیں ۔ فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات محدود رہنے کا امکان ہے جبکہ رسد میں بہت کم تعطل آیا۔

Comments are closed.