بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات، سیاسی صورتحال اور کشمیر میں حکومت سازی پر مشاورت

بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات، سیاسی صورتحال اور کشمیر میں حکومت سازی پر مشاورت

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

چیئرمین پاکستان پیپلز بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ایک گھنٹہ تک جاری رہنے والی ملاقات ختم ہوگئی۔

ذرائع  کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے اسلام آباد میں اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کشمیر میں حکومت سازی کے عمل میں فضل الرحمٰن سے مشاورت کی، جس پر سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کو حکومت سازی کے حوالے سے مشورے دیے۔

Comments are closed.