اندھا قتل ، ایس ایچ او صابر سندھو کی 6 گھنٹے میں کامیاب کارروائی ، ملزمان گرفتار

اندھا قتل ، ایس ایچ او صابر سندھو کی 6 گھنٹے میں کامیاب کارروائی ، ملزمان گرفتار ، آلہ قتل برآمد

کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او صابر سندھو و معاون عبدالروف رانجھا کی محنت اور قابلیت کو سراہا گیا

کٹھیالہ شیخاں (منڈی بہاؤالدین)

 شمشاد مانگٹ

ایس ایچ او کٹھیالہ شیخاں صابر سندھو کی قیادت میں پولیس نے چھ گھنٹوں میں اندھے قتل کا سراغ لگا لیا اور تمام ملزمان کو رنگ ہاتھوں گرفتار کر لیا ، قتل کی وجہ “اندھا پیار” نکلی، جس میں محبت کے جال میں پھنسے ہوئے ملزمان نے اپنے دل کی تسکین کے لیے قتل کا ارتکاب کیا ۔

ایس ایچ او صابر سندھو اور ان کی ٹیم نے مختصر وقت میں اس اندھے قتل کی تہہ تک پہنچ کر ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کیا۔ ملزمان کی گرفتاری کے بعد انہیں فوری طور پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

اس کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او صابر سندھو کی محنت اور قابلیت کو سراہا گیا ۔ عبدالرؤف رانجھا، جو اس کیس کی تحقیقات میں معاون تھے ، کو بھی ویلڈن کہا گیا۔

پولیس نے اس اندھے قتل کی تحقیقات مکمل کر کے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ قانون کی گرفت سے کوئی بھی مجرم نہیں بچ سکے گا۔

Comments are closed.