عمار پراپرٹیز نے Burj Khalifa کے لیے آر جی بی ڈبلیو لائٹنگ اپ گریڈ کرنےکی تکمیل کا اعلان کیا ھے ۔ یہ متحرک سرخ، سبز، نیلی اور سفید (آر جی بی ڈبلیو ) لائٹنگ سسٹم عمارت کی تعمیراتی فنکاری کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کو بھی مربوط کرتا ہے جس کی نمائش بروز اتوار متحدہ عرب امارات میں عید الاتحادکی تقریبات کے دوران اور 4 جنوری 2025 کو برج خلیفہ کی 15 ویں سالگرہ کے موقع پر کی جانے گی۔
۔عمار پراپرٹیز کےایگزیکٹیو ڈائریکٹر ا حمدالمطروشی نے کہا کہ Burj Khalifa نے ہمیشہ وژن کی جدت کو ترجیح دی ہے اور یہ لائٹنگ مجموعی طور پر عمدگی کی مسلسل جستجو اور متحدہ عرب امارات کی ترقی کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرنے کا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم عید الاتحاد کی تقریبات کے دوران اس شاندار اپ گریڈ کی نقاب کشائی کرتے ہوئے اور ٹاور کی 15 ویں سالگرہ کے قریب آر جی بی ڈبلیو لائٹنگ کی نمائش کر یں گے ۔ انہوں نے کہاکہ روشنی کی نمائش میں یہ تبدیلی اس کے میراث میں ایک نئے باب کی نشاندہی کرتی ہےجس میں دبئی کی لامحدود امنگوں اور ترقی کی تصدیق ہوتی ہے۔ یہ آر جی بی ڈبلیو لائٹنگ سسٹم نہ صرف Burj Khalifa کی بصری موجودگی کو بڑھاتا ہے بلکہ اس کی حیثیت کو ایک عالمی آئیکون کے طور پر بھی مضبوط بناتا ہے جو کہ فن تعمیر کی چمک دمک اور جدید ڈیزائن کی اختراع کی علامت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فنی مہارت اور ٹیکنالوجی کوباہم مربوط کر کے اس پروجیکٹ نے آرکیٹیکچرل لائٹنگ کے لیے ایک اعلی معیار قائم کرتے ہوئے دنیا بھر کے مستقبل کے منصوبوں کے لیے نئی جہت متعارف کروای ہے۔یہاں یہ قابل ذکر ہے کہ عمار پراپرٹیز (پی جے ایس سی ) جو دبئی فنانشل مارکیٹ میں رجسٹرڈ ایک عالمی پراپرٹی ڈویلپر اور پریمیم طرز زندگی فراہم کرنے والا ادارہ ہے، جو مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور ایشیا میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔عمارکا شمار دنیا کی بڑی رئیل اسٹیٹ کمپنیوں میں ہوتا ہے جس کا متحدہ عرب امارات اور اہم بین الاقوامی مارکیٹوں میں
1.7 بلین مربع فٹ سے زیادہ کا لینڈ بینک ہے
Trending
- شفاف مثالی امتحان سسٹم
- ٹرمپ کا بورڈ آف “پیس”
- منشیات اورمعاشیات
- آئی ایس ایس آئی نے پاکستان اکیڈمی آف لٹرز کے ‘رائیٹرز ریزیڈنسی پروگرام’ کے وفد کی میزبانی کی
- چوہدری محمد یٰسین کے بڑے بھائی چوہدری محمد حنیف مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے ختم چہلم کی دعائیہ تقریب کا انعقاد
- فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی
- آئی سی سی گلزار قائد راولپنڈی کا افتتاح 18 جنوری کو کر دیا گیا
- سی سی ڈی پر جعلی مقابلوں کے الزامات بے بنیاد قرار، رپورٹ عدالت میں جمع
- کارٹل بنانے پر 20 کروڑ روپے جرمانہ برقرار ؛ بینکوں کی اپیلیں مسترد
- نیہا انور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والا ابھرتا ستارہ
Comments are closed.