مارکیٹوں میں ترقیاتی کام جلد از جلد شروع کرائے جائیں ۔ احسن بختاوری
صدر آئی سی سی آئی کی قیادت میں وفد کی چیرمین سی ڈی اے سے ملاقات
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری کی قیادت میں ایک وفد نے چیرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر آئی سی ٹی کیپٹن (ر) انوار الحق سے ملاقات کی اور وفاقی دارالحکومت کی تاجر برادری کی طرف سے انکی تعیناتی پر مبارک باد دی اور پھول پیش کئے ۔ اور تعاون کی یقین دہانی کرائی.
چیرمین سی ڈی اے کیپٹن (ر) انوار الحق نے اس موقع پر چیمر کے وفد کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا کہ میری آئی سی سی آئی سے ورکنگ ریلشن شپ پہلے ہی سے قائم ہے ۔ دارالحکومت کو خوبصورت بنانا اور مسائل حل کرنا میری اولین ترجیح ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چند مارکیٹوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں باقی مارکیٹوں میں بھی مالی مسائل حل ہونے پر شروع کر دیا جائے گا ۔ انہوں نے زیرو پوائینٹ چوک اسلام آباد کو دینے کا ڈیزائن مانگ لیا ۔ اور بتایا کہ کچھ مراکز میں پبلک ٹوائلٹ تعمیر کئے گئے ہیں لیکن فنکشنل نہیں ہیں ۔ یہ ٹوائلٹ مارکیٹ یونین اپنی تحویل میں لے اور چالو کرے اور مزید ہونے والے اخراجات خود برداشت کریں۔ 10th ایونیو کے بارے میں انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ متعلقہ افسران کو اعتماد میں لیں گے۔ چینج اوور اور فلائی اوور کے لئے لوپ بنانے کا جائزہ لیا جائے گا ۔ انہوں نے احسن بختاوری کے مطالبہ پر کہا کہ مختلف مارکیٹوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ تعمیر کرے گا۔سی ڈی اے جو نہ لگا سکا ان کی تعمیر میں چیمبر مدد کرے۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ مارکیٹوں میں ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے مسائل میں بہت زیادہ اضافہ ہو رہا ہے سی ڈی اے چیمبر کی مشاورت سے جلد از جلد ترقیاتی کام کرائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف ٹین مرکز۔ جی ٹین مرکز۔ جی الیون۔ آئی ایٹ مرکز۔ بلیو ایریا اور جی نائن مرکز کے ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر کرانے جائیں۔ انہوں نے چیرمین سی ڈی اے چیمبر کے دورے کی دعوت دی تاکہ تمام مارکیٹوں کے عہدیداران سے میٹنگ ہو سکے۔
خالد اقبال ملک چیرمین فونڈر گروپ – سابق صدر ظفر بختاوری ایگزیکٹو ممبر مقصور تابش۔ خالد محمود چوہدری سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری ۔ سابق نائب صدور اشفاق چھٹہ اور سیف الرحمن اور لیاقت گوندل نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اور مبارکباد پیش کی۔
Comments are closed.