اسلام آباد ، مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں ہرن کے شکار ، مقدمہ درج
اسلام آباد
شمشاد مانگٹ
مارگلہ نیشنل پارک میں دن دیہاڑے سڑک کنارے سیاحوں کی موجودگی میں نایاب نسل کے ہرن کا غیر قانونی شکار کیا، نہ صرف شکار، بلکہ اسی وقت وہیں اسے ذبح کر کے، کندھے پر لاد کر بے خوفی سے لے جایا گیا ، جیسے کوئی قانون ہے ہی نہیں ، دارالحکومت میں نہیں بلکہ کسی بےقانون ویرانے میں یہ سب ہو رہا ہو۔
ترجمان وائلڈ لائف بورڈ کے مطابق نیچر کنزرویشن اینڈ وائلڈ مینیجمنٹ ایکٹ کے شیڈول ون کے تحت بارکنگ ڈیئر تحفظ شدہ جانور ہے اور متعلقہ سیکشن کی خلاف ورزی کی صورت میں 10 لاکھ روپے جرمانہ اور ایک سال کی قید ہو سکتی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سے لیے گئے سکرین گریب میں ذبح کیے گئے ہرن کو دیکھا جا سکتا ہے ، اس واقعے پر سوشل میڈیا پر کافی غم و غصے کا اظہار کیا گیا ۔
Comments are closed.