چیئرمین سی ڈی اے ، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس
اسلام آباد
شمشاد مانگٹ
چیئرمین سی ڈی اے ، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں اہم فیصلے کئے گئے
اجلاس میں سی ڈی اے کے بورڈ ممبران، ڈی جی پلاننگ، ڈی جی سپیشل پراجیکٹس، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ، ڈائریکٹر ڈی ایم اے ، ڈائریکٹر ایڈمن ، آئی سی ٹی اور دیگر افسران نے شرکت کی
اجلاس میں اسلام آباد میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں/ کوآپرٹیو سوسائٹیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا فیصلہ
غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی تفصیلات اخبارات میں مشہتر کرنے کا فیصلہ ۔
عوام سرمایہ کاری سے پہلے متعلقہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی قانونی حیثیت کے بارے میں آگاہی حاصل کریں وگرنہ انکا سرمایہ ڈوبنے کا امکان
عوام سی ڈی اے کے پلاننگ ونگ اور سی ڈی اے کی ویب سائٹ سے اسلام آباد کی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی قانونی حیثیت کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل کرسکتے ہیں
اجلاس میں ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور کوآپرٹیو سوسائٹیوں میں پلاٹس کی غیر قانونی ٹرانسفر خصوصاسی ڈی اے کو ٹراسفر فیس جمع نہ کروانے والی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا فیصلہ
اجلاس میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور کوآپرٹیو سوسائٹیوں کو بلڈنگ اور دیگر تعمیراتی میٹریل فروخت کرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
سی ڈی اے کے مطابق غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کو تعمیراتی میٹریل کی فروخت سے پہلے متعلقہ سوسائٹی سے لے آوٹ پلان اور این او سی کی منظوری کا لیٹر دیکھنے کے بعد ہی تعمیراتی میٹریل فروخت کیا جائے
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو تعمیراتی میٹریل فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔
Comments are closed.