چیئرمین سی ڈی اے  محمد علی رندھاوا کا اسلام آباد سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، اعلی سطحی  اجلاس کی صدارت کی ۔

چیئرمین سی ڈی اے  محمد علی رندھاوا کا اسلام آباد سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، اعلی سطحی  اجلاس کی صدارت کی ۔

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

چیئرمین سی ڈی اے ، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی کے ہمراہ اسلام آباد سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ  کیا  اور اعلی سطحی  اجلاس کی صدارت بھی کی ۔

اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ ممبران، ڈی سی اسلام آباد، سولڈ ویسٹ مینجمنٹ،اسلام آباد انتظامیہ، ڈی ایم اے، اسلام آباد پولیس سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی ۔

اس کے ساتھ سیف سٹی میں مانیٹرنگ کے لئے مشترکہ کنٹرول روم قائم کرنے اور اس کو کو فعال کر دیا گیا تاکہ عید الضحیٰ کے موقع پر سکیورٹی اور آلائشوں کو اٹھانے کےگزشتہ سال سے بہترین اور موثر انتظامات کو مربوط اور منظم طور پر یقینی بنایا جاسکے ۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد سیف سٹی کا نظام پورے دارالحکومت کے سیکورٹی و گورننس میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کیمرز اور جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے اسلام آباد شہر میں سیکیورٹی، ٹریفک اور صفائی کے نظام کو مزید موثر بنانےکی مشترکہ کاوشوں پر زور دیتے ہوئے تمام اداروں کے درمیان باہمی رابطہ اور تعاون کو مزید بڑھانے کی ہدایت کی تاکہ تمام ادارے موثر کوارڈینیشن کے زریعے عید الضحی کے موقع پر شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اجلاس میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر کئے جانے والے خصوصی سیکورٹی اور ٹریفک کے انتظامات پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ عیدالاضحی کے موقع پراسلام آباد شہر میں 895 پولیس اہلکار اسلام آباد شہر کے مختلف مقامات پر تعینات کئے جائیں گے جبکہ شہر بھر میں مختلف مقامات پر ناکوں پر خصوصی چیکنگ اور مانیٹرنگ کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔

اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ شاہ فیصل مسجد، اور دیگر مسجد ، مرکزی امام بارگاہوں، پبلک مقامات، پارکس، کمرشل مراکز اور قبرستانوں سمیت دیگر اہم مقامات کے اطراف خصوصی سیکورٹی اور ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔

اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ عید الضحی کے موقع پر اسلام آباد شہر میں صفائی ستھرائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کیلئے سی ڈی اے کے سینٹیشن ڈیپارٹمنٹ نے خصوصی طور پر 2500 سینٹی ورکرز اور جدید گاڑیاں اور مشینری شہر کے مختلف مقامات پر تعینات کی جائے گی۔

اسی طرح شہر بھر میں گھر گھر کے علاوہ مختلف مقامات پر بائیو ڈیگریڈ یبل پلاسٹک بیگز تقسیم کئے جارہے ہیں جبکہ سیف سٹی کیمرز و ڈرون کیمروں کے ذریعے فضائی مانیٹرنگ کے نظام کو بھی مکمل طور پر فعال کر دیا کیا ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے نےشہر میں قائم کی گئیں مویشی منڈیوں کی نگرانی کیلئے ڈی ایم اے ، تمام اسسٹنٹ کمشنرز ، ایڈیشنل کمشنرز ڈپٹی کمشنر اور اسلام آباد پولیس اور ٹریفک پولیس کی طرف سے مویشی منڈیوں کے مشترکہ طور انتظامات اور غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف بروقت اپرشنز کو سراہا اور ہدایت کی کہ قربانی کے جانوروں کی غیر قانونی کھالوں کے لیے لگائے گئے کیمپس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرنے کے علاوہ گداگروں کے خلاف بھی قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اسی طرح ڈیمز اور نہروں میں نہانے پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا سکے۔ اس کے علاوہ پارکس میں جھولوں کی مظبوطی اور پائیداری کو یقینی بنانے کے متعلقہ پارکس کی انتظامیہ کو الرٹ کیا جائے کیونکہ معصوم اور قیمتی جانوں کو بچانا ہمارا اولین فرض ہے ۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر قبرستانوں کی صفائی ستھرائی اور سکیوڑٹی کے انتظامات پر بھی خصوصی توجہ دی جائے تاکہ شہریوں کو اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری اور فاتحہ خوانی کے وقت مکمل سکیورٹی کی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ عیدالاضحی کے موقع پر شہریوں کی سہولیات کے پیش نظر متعلقہ شعبہ جات کی جانب سے ہیلپ لائن نمبر 1334 اور ویٹ ایپ نمبرز کو فعال کردیا گیا ہے۔ اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے مشتبہ حرکات کی خودکار شناخت کا نظام بھی مکمل طور پر فعال ھو گا۔

عید الضحی کے موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قربانی کی آلائشیں اپنے گھر کے باہر رکھیں جہاں سے سی ڈی اے کے عملہ اٹھا لے گا یا دوسری صورت میں سی ڈی اے کی ہیلپ لائن ہر اطلاع دیں سی ڈی اے کا عملہ پوری مستعدی کے ساتھ ان کو اٹھانے کے لیے شہریوں کی مدد کے لیے ہر سیکٹر میں موجود رہے گا۔

شہریوں نے سی ڈی اے کے چیرمین محمد علی رندھاوا کی قیادت میں سی ڈی اے کی گھر گھر بائیو ڈیگریڈیبل پلاسٹک بیگز تقسیم کرنےکے عمل کو سراہا ہے

Comments are closed.