چیئرمین سینیٹ آف پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے مسٹر کونسٹنٹین کوساچیوف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے روسی فیڈریشن کونسل کے نائب سپیکر کونسٹینٹا ین کوساچوف، بارباڈوس کے سپیکرآرتھر یوجین ہولڈر،فلسطین کے نیشنل کونسل کے سپیکرروحی فتوح،روانڈا کی سینیٹ کے صدر فیرینک کو یس ژویر کولندھا،الجیریا کے رکن پارلیمنٹ سعد اراؤس اور دیگر رہنماؤں نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
پارلیمانی وفود نے ملاقاتوں میں اسلام آباد میں ہونے والے خود کش حملے کی پر زور مذمت کی اور پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ غیر ملکی مندوبین نے اس واقع کو ایک بزدلانہ کاروائی قرار دیا اور کہا کہ ایسے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت پر تمام پارلیمانی وفود کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ موضوع وقت کی مناسبت اور اہمیت کے لحاظ سے سب سے زیادہ اہم ہے اور ہمیں بحیثیت پارلیمانی رہنما امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے مل کر کردار ادا کرناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس سی ایک ایساپلیٹ فارم ہے جہاں دنیا کے اہم پارلیمانی رہنماؤں، نمائندگان اور مندوبین کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
ہمیں ادارہ جاتی تعاون کو مضبوط بنانے اور کثیر الجہتی شعبوں میں رابطہ کاری کو مزید بہتر بنانے پر توجہ دینا ہوگی۔روسی وفدسے تبادلہ خیال میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح پر وفود کے تبادلوں کاسلسلہ انتہائی خوش آئند ہے انہوں نے اس موقع پر روسی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن ویلینٹیا مٹوینکو کے دورے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ان کے دورہ پاکستان سے رابطہ کاری کے سلسلے مزید بہترہوئے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے روس کے نائب سپیکر اوران کے وفد کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں پارلیمانوں کے درمیان بہتر رابطہ کاری کاآغاز ہو چکا ہے انہوں نے روس کی پارلیمانی قیادت اور روس کے صدر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ روس کے ڈپٹی سپیکر نے اسلام آباد میں ہونے والے بم دھماکے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور اس کی مذمت کی۔ انہوں نے چیئرمین سینیٹ کو کامیاب بین الپارلیمانی کانفرنس کے انعقاد اور مثالی انتظامات پر مبارکباد بھی دی۔
وفد کے رہنما نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان رابطہ کاری مختلف فورمز کے ذریعے فروغ پا رہی ہے۔ پارلیمانی دوستی گروپ بھی اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں اور دونوں ملکوں کے پارلیمانوں کے مابین رابطے خوش آئند ہیں۔
بارباڈوس کے سپیکرآرتھر یوجین ہولڈر سے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے پاکستان بارباڈوس دوطرفہ تعاون کو اہم قرار دیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف عالمی پارلیمانی پلیٹ فارمز پر بہترین تعاون دیکھنے میں آیا ہے اور ہم بارباڈوس کے ساتھ کثیر الجہتی تعاون کو فروغ دینے کے مزید خواہاں ہیں۔باربا ڈوس کے سپیکر نے چیئرمین سینیٹ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور دیا۔
فلسطین کے نیشنل کونسل کے سپیکرروحی فتوح سے ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ نے فلسطینی عوام کے حوصلے اور عزم کی تعریف
کی اور خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا مشرق وسطی میں پائیدار امن کے لئے مسئلہ فلسطین کا حل فلسطین کے عوام کی اُمنگوں اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کا معاہدہ خوش آئند ہے تاہم جنگ بندی کی خلاف ورزی کے واقعات قابل مذمت ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان فلسطینی بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اوراخلاقی بنیادوں پر حمایت جاری رکھے گا۔فلسطین کے پارلیمانی رہنما نے چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان نے فلسطینی عوام کا ساتھ دیا ہے جس پر ہم پاکستان کی حکومت، پارلیمان اور عوام کے شکر گزار ہیں۔ وفد نے آئی ایس سی کے پلیٹ فارم کو انتہائی اہم قرار دیا اور چیئرمین سینیٹ کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ گوئٹا مالا کے سابق صدر مسٹر جمی مورالس،سیکرٹری جنرل بین الپارلیمانی سپیکر زکانو اکنا تھ دھکل نے چیئرمین سینیٹ کو آئی ایس سی کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔
روانڈا کی سینیٹ کے صدر فیرینک کو یس ژویر کولندھا نے بھی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان روانڈا کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اوردونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات اور روابط میں مزید بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں نے ہمیشہ تاریخی سطح پر دوستانہ تعلقات کواہمیت دی ہے اور یہ ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے ادارہ جاتی تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور کثیر الجہتی تعاون کو مزید بڑھانے کے لئے اقدامات اٹھانے سمیت وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے کی تجویز دی۔وفد کے رہنما نے چیئرمین سینیٹ کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔
الجیریا کے رکن پارلیمنٹ سعد اراؤس نے بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے انعقادکو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے فورمز کی بدولت عالمی اراکین پارلیمنٹ اور پارلیمانی رہنماؤں سے تبادلہ خیال کا موقع ملتا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ کانفرنس ہمیں امن، سلامتی اور ترقی کے لئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ انہوں نے الجیریا کی شرکت کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بین الپارلیمانی تعاون اور علاقائی یکجہتی کے عزم کا اظہار ہے۔ انہوں نے دیر پا تعاون اور عالمی وعلاقائی چیلنجز کا مقابلہ مل کر کرنے کے عزم کو دوہرایا۔چیئرمین سینیٹ نے پارلیمانی تعاون کو بھی اہم قرار دیا اور وفودکے تبادلوں میں تیزی لانے سمیت پارلیمانی فرینڈ شپ گروپس کے درمیان رابطہ کاری کی اہمیت کو بھی اُجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر تنازعات کے منصفانہ حل کے لئے کوششیں ناگزیر ہیں۔
مالدیپ کے رکن پارلیمنٹ بھی شامل تھے۔ چیئرمین سینیٹ نے ایرانی وفد کی شرکت کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ امن، ترقی و خوشحالی پاکستان اور ایران کا مشترکہ وژن ہے۔چیئرمین سینیٹ سے  مالدیپ کے وفد نے بھی ملاقات کی اور کانفرنس میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا ۔
پر شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کرنے والے وفود میں ملائیشیا، متحدہ عرب امارات اور شام کے وفود بھی شامل تھے۔ چیئرمین سینیٹ نے ان ملاقاتوں میں ملائیشیا، متحدہ عرب امارات اور شامی وفود کے ساتھ تعلقات اور تعاون پر روشنی ڈالی اور تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔

Comments are closed.